ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مجھے بولنے سے روکنے کیلئے ہرش وردھن نے کیا ڈرامہ: راہل گاندھی

مجھے بولنے سے روکنے کیلئے ہرش وردھن نے کیا ڈرامہ: راہل گاندھی

Sat, 08 Feb 2020 10:53:24    S.O. News Service

نئی دہلی،8/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) کانگریس ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے لوک سبھا میں پارٹی ممبران پارلیمنٹ کے وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن پر ہاتھا پائی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ڈرامہ تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت روزگار کے مسئلے پر کوئی جواب نہیں دے پا رہی ہے اور میں مسلسل روزگار پر سوال پوچھ رہا ہوں، تو مجھے بولنے سے روکنے کے لئے ہرش وردھن نے یہ ڈرامہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہرش وردھن نے جوکیا غیر پارلیمنٹری ہے۔بعد میں راہل گاندھی نے لوک سبھا میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ادھیررنجن چودھری کے ساتھ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے بھی ملاقات کی راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے کہاکہ میں کچھ دوسرا معاملہ اٹھا رہا تھا۔سوال کا جواب دیا جاتا ہے، مگر شاید ہیلتھ منسٹر کو کسی نے بتایا ہوگاکیونکہ وہ اپنے آپ ایسا نہیں کرتے۔راہل نے مانک ٹیگور کے ہرش وردھن سے الجھنے کے سوال پر کہا کہ انہوں نے کسی پر کوئی حملہ نہیں کیا، الٹے انہی پر حملہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔مانک ٹیگور جی ویل میں ضرور گئے، لیکن انہوں نے کسی پر حملہ نہیں کیا، الٹا ان پر حملہ ہوا۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم اپنے عہدے اور قد کے مطابق برتاؤ نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا خاص درجہ ہوتا ہے، ان کا ایک خاص طرح کا اسٹائل ہوتا ہے۔


Share: